کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کی جیلوں میں 60قیدی سزائے موت کے منتظر صوبے کی مچ جیل میں آخری پھانسی چھ سال قبل ہوئی تھی سزائے موت کے بارہ قیدی دس سے پندرہ سال سے پھانسی گھاٹ پر موت کی سزا پر عمل درآمد کا انتظار کررہے ہیں۔محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق بلوچستان کی گیارہ جیلوں میں سے صرف مچ جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔اس وقت مچ جیل میں سزائے موت کے ساٹھ قیدی پابند سلال ہیں جن میں 29قیدیوں کی نظرثانی کی درخواستیں بلوچستان ہائی کورٹ،19قیدیوں کی نظر ثانی درخواستین سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں جبکہ سات قیدیوں کی رحم کی آخری اپیل صدر مملکت اور پانچ قیدیوں کی رحم آخری اپیل آرمی چیف کے پاس ہیں۔حکام کے مطابق مچ جیل میں آخری پھانسی 28جولائی 2016کودی گئی تھی۔ جیل حکام کے مطابق صدر مملکت اور آرمی چیف کے پاس سے رحم کی آخری اپیلیں مسترد ہونے کے سات روز میں قیدی کو پھانسی دی جاتی ہے۔
بلوچستان کی جیلوں میں 60 قیدی سزائے موت کے منتظر

ٹیگز:
قیدی
