کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 15 اکتوبر کو کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وزیراعلیٰ بلوچستان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے فائنل ٹرائلز کے لئے 53 کھلاڑیوں کو نامزد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 15 اکتوبر بروز ہفتہ کو کو کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وزیراعلیٰ بلوچستان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے فائنل ٹرائلز کے لئے 53 کھلاڑیوں کو نامزد کر دیاہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر اور گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان سلیکشن پینل کے سربراہ تھے جبکہ دیگر ارکان میں ثناء اللہ بلوچ، ظفر احمد اور ارباب شاکر شامل تھے۔ ابتدائی طور پر یہ ٹرائل تین مختلف مقامات پر کئے گئے جن میں کوئٹہ، نصیر آباد اور لسبیلہ شامل تھے۔ کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ وہ ہفتہ کو صبح 9 بجے سلیکشن کمیٹی کو رپورٹ کریں جبکہ وہ سردار ولی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ شارٹ لسٹ کردہ کھلاڑی محمد ندیم، ثناء اللہ، شمس اللہ، نبیل احمد، نصیب اللہ، اکرام اللہ، اسد اللہ، عزت اللہ، محمد آصف، محمد اشرف، حضرت عمر، عبدالسلام، محبوب، ابرار احمد، عبدالجلیل، محمد صادق، محمد داؤد، محمد اسماعیل،محمد شاہویز، لسبیلہ سے نبیل حنیف، عبدالرؤف، جاوید ولی، شعیب احمد، محمد سجاد، پشین سے جہانگیر شاہ، برکت اللہ، عزیز اللہ، احسن ترین، ساجد خان، ارشد علی، محبوب شاہ، چمن سے عبدالرازق، جمال خان، محمد غوث، حسین احمد، حنظلہ، عقیل خان، شہباز خان، سبی سے ناصر علی، اسامہ خلیل، قلات سے محمد اویس، جعفرآباد سے شہباز علی، اعجاز احمد، نصیرآبادسے عبدالعلی، فضل رحمان، نادر علی، خضدارسے منیر احمد، فہیم یونس، عدنان اقبال، تربت سے بوائر امان، سربلند گوادرسے دلشاد، شیخ نور شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وزیراعلیٰ بلوچستان ٹیلنٹ ہنٹ کے فائنل ٹرائلز 15اکتوبر کو ہونگے

ٹیگز:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
