کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ سے رواں برس بچوں کے اغوا کے 26 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے پانچ اغوا برائے تاوان کے مقدمات ہیں۔پولیس حکام کے مطابق تاوان کی وصولی کی غرض سے اغوا کیے گئے دو بچے بازیاب کرا لیے گئے جبکہ ایک بچے کی لاش ملی دو بچے اب تک بازیاب نہیں ہو سکے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا برائے تاوان میں ملوث آٹھ میں سے چھ ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ ذاتی رنجش اور دیگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر بچوں کے اغوا کے 21 واقعات رپورٹ ہوئے۔پولیس کے مطابق ان 21 مقدمات میں 28 ملزمان ملوث تھے جن میں سے 16 پکڑے گئے ہیں۔ 13 بچے بازیاب کرائے گئے جبکہ نو بچے اب تک لاپتا ہیں۔
کوئٹہ سے رواں برس بچوں کے اغوا کے 26 واقعات رپورٹ

ٹیگز:
اغوا
