قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات کے علاقے گرانی میں مسافر وین الٹنے سے گیارہ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں تین زخمیو ں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مسافر وین بسیمہ سے کوئٹہ جارہی تھی ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے غلط کراسنگ کرتے ہوئے الٹ گئی تفصیلا ت کے مطابق قلات کے علاقے گرانی کے قریب بسیمہ سے کوئٹہ جانے والی مسافر وین ڈرائیور کی غلط اور ٹیکنگ کے باعث سامنے سے آنے والی ٹرک سے ٹرانے کے بعد الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں گیارہ مسافر زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسیکو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گی زخمیوں میں محمد ناصر داد محمد سفر خان عبدالباقی محمد ادریس محمد نعیم عبدالمالک الطاف حسین کلیم اللہ پانچ سالہ بچہ حماد شامل ہیں زخمیوں تین شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
قلات کے علاقے گرانی میں مسافر وین الٹنے سے11 افراد زخمی

ٹیگز:
قلات
