کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان نے صوبائی حکومت اوروزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت میں خالی اسامیوں پر فوری طور پر تقرریوں کے احکامات جاری کئے جائیں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیا ہی کہ سول ہسپتال کوئٹہ،ٹراما سینٹر سول ہسپتال، ڈی جی آفس، ڈی ایچ او آفس،بی ایم سی کی خالی اسامیوں پر ٹیسٹ و انٹرویو مکمل ہونے کے باوجود تقرریوں کے آرڈرتاخیرکا شکار ہیں جو محکمہ صحت کے لئے سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ خالی اسامیوں پر ٹیسٹ اورانٹرویو ہونے کے باوجود تقرریاں نہ ہونے سے نوجوانوں میں مایوسی اور بے چینی پھیل رہی ہے صوبائی حکومت،صوبائی وزیر صحت،سیکرٹری صحت اوردیگر حکام خالی اسامیوں پر فوری طور پر تقرریوں آرڈر جاری کرنے کے احکامات جار ی کریں تاکہ نوجوانوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے بصورت دیگر پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن احتجاج پر مجبور ہوگی۔
محکمہ صحت میں خالی اسامیوں پر فوری طور پر تقرریوں کے احکامات جاری کئے جائیں،پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان

ٹیگز:
محکمہ صحت
