کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کر سچن ہسپتال مشن روڈ کوئٹہ کے ڈاکٹر سیڈرک جلال نے کہا ہے کہ بشپ فریڈ جان کی جانب سے ہم پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں،بشپ فریڈ جان اور ایس ایس پی ٹریفک پو لیس اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر تے ہوئے ہمیں دھمکا رہے ہیں،بشپ فریڈ جان سمیت دیگر کی جانب سے ہسپتال پر قبضے کیا گیا ہے ہما ری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہما را کام صر ف اور صرف عوام کی خدمت کر نا ہے۔ یہ بات انہوں نے عر فان سمیر، کمال صد یقی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر سیڈرک جلال نے کہا کہ یکم اکتوبر 2022کو کر سچن ہسپتال کوئٹہ میں پیش آنے والے واقعہ میں ہمیں یر غمال بنایا گیا اور غیر قانونی طریقے سے ہسپتال میں ہنگامہ بر پا کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہما را کام صر ف اور صرف عوام کی خدمت کر نا ہے ہماری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرسچن ہسپتال میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق بشپ فریڈ جان کی جانب سے عائد کئے گئے تمام تر الزمات جھو ٹے اور بے بنیاد ہیں بلکہ بشپ فریڈ جان اور ایس ایس پی ٹریفک کے سیکورٹی گارڈز کی جانب سے ہم پر حملہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں ڈیوٹی پر مامور اسٹاف کو ہراساں کیا جارہا ہے ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں جلد از جلد سیکورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ سے متعلق انکوائری بھی جا ری ہے جس میں ایک پیشی بھی ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فریڈ جان کو ہم بشپ تسلیم نہیں کرتے انکے خلاف کورٹ میں کیس بھی چل رہا ہے۔ عر فان سمیر نے کہاکہ بشپ فریڈ جان کی جانب سے عائد کئے گئے الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں بلکہ یکم اکتو بر کو ہم پر حملہ کیا گیا جس میں میرا فون بھی لے گئے جوکہ ابھی تک مجھے واپس نہیں کیا گیا۔
بشپ فریڈ جان اور ایس ایس پی ٹریفک پو لیس اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر تے ہوئے ہمیں دھمکا رہے ہیں،ڈاکٹر سیڈرک جلال

ٹیگز:
ڈاکٹر سیڈرک جلال
