ژوب(ڈیلی گرین گوادر) رکن صوبائی اسمبلی حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ہمارے اس پسماندہ علاقے میں غربت کی وجہ سے تعلیم کا حصول مشکل ہونے کی وجہ سے کافی بچے تعلیم سے محروم ہو جاتے ہیں،ژوب بوائز ڈگری کالج میں شیرانی کے طالب علم بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو ڈگری کالج ژوب اور ماڈل ہائی سکول ژوب میں ایم پی اے کے فنڈ سے بننے والے کاموں کا جائز لینے کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ ڑوبڈگری کالج میں 70 سال تک کسی نے کام نہیں کیا میں نے ڈگری کالج ژوب کیلئے 13 کروڑ کی لاگت سے نئے بلاک کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ژوب بوائز ڈگری کالج 5 لاکھ کی آبادی کیلئے واحد کالج ہے جہاں ژوب کے علاوہ شیرانی کے طالب علم بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں میرے آنے کے بعد اپنے منشور کے مطابق تعلیم کو روز اول سے ترجیحی بنیادوں پر رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ہمارے اس پسماندہ علاقے میں غربت کی وجہ سے تعلیم کا حصول مشکل ہونے کی وجہ سے کافی بچے تعلیم سے محروم ہو جاتے ہیں۔ دریں اثناء رکن صوبائی اسمبلی حاجی مٹھا خان کاکڑ نے ماڈل ہائی سکول ژوب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ سکول تاریخی ورثہ ہونے کی وجہ سے اس سکول کی پرانی بلڈنگ کو اسی طرح محفوظ رکھنے کیلئے انتہائی محنت کی گئی ہے یہ سکول قدیم اور جدید طرز تعمیر کا امتزاج ہے۔ اس سکول میں علاقے کے 1300 سے زیادہ بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر حاجی مٹھا خان کاکڑ کے پرسنل سیکریٹری عبدالرزاق،بلوچستان عوامی پارٹی ضلع ژوب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خیر محمد مندوخیل خدائے داد کاکڑ فضل امین مندوخیل،عبداللہ جان کاکڑ اور دیگر موجود تھے۔
غربت کی وجہ سے تعلیم کا حصول مشکل ہونے کے باعث کافی بچے تعلیم سے محروم ہو جاتے ہیں، حاجی مٹھا خان کاکڑ

ٹیگز:
حاجی مٹھا خان کاکڑ
