کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر ) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صدر حاجی علی مدد جتک سے ہفتہ کو پارٹی کی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن کامران خان خلجی نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان سمیت ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کو فعال اور منظم بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں،کسانوں اور ہاریوں کی جماعت ہے پارٹی جب بھی برسراقتدار آئی ہے عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی طور پر اقدامات اٹھائے گئے پاکستان پیپلز پارٹی کو ہر دورمیں ختم کرنے کی سازشیں کی جاتی رہیں لیکن پارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے آج اس دنیا میں نہیں رہے لیکن پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں بستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورسابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت میں ملک بھر میں فعال اور منظم ہورہی ہے اورانشاء اللہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہے کارکن بلاول بھٹو زرداری کے پیغام کوگھر گھر پہنچائیں اورآنے والے عام انتخابات کی تیاریاں ابھی سے ہی شروع کردیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سابق صدرحاجی علی مدد جتک سے کامران خان خلجی کی ملاقات

ٹیگز:
ملاقات
