کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان نے صوبہ بھر میں غیر قانونی شکار پر پابندی عائد کر دی۔ سیکرٹری فارسٹ اینڈ وائڈ لائف کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں ہجرت کرنے والے پرندوں کے غیر قانونی شکار،قبضے میں رکھنے،خریدوفروخت، نقل و حمل اوربرآمدپرپابندی عائد کردی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پرندوں کا غیرقانون شکار کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی اورانکے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
حکومت بلوچستان نے صوبہ بھر میں غیر قانونی شکار پر پابندی عائد کردی

ٹیگز:
حکومت بلوچستان
