خضدار (ڈیلی گرین گوادر)خضدار کی تحصیل زہری سے حراست میں لئے گئے مزید 4 افراد منظر عام پر آگئے، عدالت میں پیش، پانچ روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا۔ جبکہ 5 افراد کل رہاکئے گئے تھے۔ باخبر ذرائع کے مطابق تحصیل زہری سے حراست میں لئے گئے افراد میں سے 9 افراد منظر عام پر آگئے ہیں جن میں سے 4افراد کو آج بروز منگل کو عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا ہے عدالت سے ان کے لئے 5روز کا ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے پانچ روزہ ریمانڈ کے بعد پھر ان کو عدالت میں پیش کردیا جائیگا جبکہ 5 افراد کل ہی چھوڑ دیئے گئے تھے۔
زہری سے حراست میں لئے گئے مزید 4 افراد منظر عام پر آگئے،عدالت میں پیش

ٹیگز:
زہری
