لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردارسر بلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بے بنیاد الزامات آج جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے،مریم نواز شریف اور انکے شوہر کا عدالت سے باعزت بری ہونا انکی بے گناہی ثابت کرتی ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدرآصف علی زرداری اور میاں نواز شریف سمیت تمام پی ڈی ایم رہنماوں کے خلاف کیسز جعلی اور بے بنیاد بنائے گئے جنکا مقصد صرف ہمیں دیوار سے لگانا اور سیاسی میدان سے آوٹ کرنا تھا لیکن اللہ پاک حق اور سچ کو ایک روز ضرور ثابت کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ حق وسچ کی جیت ہے ہمیں آپنے آزاد عدلیہ پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کرپشن کے خلاف خود لڑ رہے ہیں عمران خان اسی فیصد جھوٹ بولتے ہیں الزامات کی سیاست پر وہ اقتدار تک رساء چاہتے ہیں جس میں وہ قوم کے سامنے جلد بے نقاب ہونگے وہ نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں لندن میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب کے ساتھ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جو بدتمیزی کی اسکے خلاف وفاقی حکومت جلد کاروائی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی باپ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور یہ اراکین اسمبلی کا اختیار ہے کہ وہ جب چاہیں تبدیلی لاسکتے ہیں ہمارا چونکہ اسمبلی میں ایک رکن نواب ثناء اللہ زہری ہے لہٰذا ہمارا اس سے کوئی واسطہ نہی پی پی تمام اراکین اسمبلی کا احترام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ایک سال بعد ہونگے پہلے سیلاب متاثرین کی بحالی ہمارے لئے ایک اہم چیلنج ہے الیکشن مردم شماری حلقہ بندیاں اور انرخابی اصلاحات تک بے معنی تصور ہونگے۔انہوں نے کہا کہ صاف وشفاف الیکشن کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں یکم اکتوبر کو پیٹرول کی قیمتوں میں بارہ روپے کی کمی کا خیرمقدم کرتا ہوں اس سے عوام کو ضرور ریلیف ملی گا جبکہ بجلی کے بلوں میں بھی بدتریخ کمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں مہنگائی کا ایشو اپنی جگہ ایک حقیقت ہے جس سے انکار ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا چارج سنھبالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں انکے تجربے کے بناء پر ملک میں مہنگائی میں کمی لائی جا ئے گی تاہم یہ تبدیلی مسلم لیگ ن کا اپنا فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں اس مرتبہ ایک نئے جوش وجزبے اور عزم کے ساتھ حصہ لونگا اور ممکن ہے کہ پی ڈی ایم میری بھر پور سپورٹ کریگی اگلی حکومت ہم ہی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو وطن آنے سے کوئی نہیں روکھ سکتا یہ انکا ملک ہے وہ جب چاہیں آسکتے ہیں ہم نے ہمیشہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعاون اور انکا احترام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل پی پی کا ہے آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہوں جبکہ چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے آئندہ بننے والی حکومت میں وزیراعظم ہونگے۔
عمران خان کے بے بنیاد الزامات آج جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے، سردارسر بلندجوگیزئی

ٹیگز:
سردارسر بلندجوگیزئی
