کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کچلاک کے علاقے میں منگنی کی تقریب میں فائرنگ سے دولہا جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی پوٹی ناصران میں منگی کی تقریب کے دوران فائرنگ کی ذدمیں آکر دولہا عبادللہ جاں بحق ہوگیالیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور اسسٹنٹ کمشنر کاریزات کی ہدایت پر بوستان لیویز نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
کچلاک،منگنی کی تقریب میں فائرنگ سے دولہا جاں بحق

ٹیگز:
کچلاک
