کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس نے انتخابی عمل کے دوران صوبے کے بعض علاقوں میں پر تشدد کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موثر حکمت عملی کے زریعہ ہنگامی آرائی کرنے والوں سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعلیٰ بلو چستان نے کہاکہ کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں نہ لینے دیا جائے،عوام تحمل اور برد باری کا مظاہرہ کریں،امن بحال رکھنے کے لئے عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں، انہوں نے کہاکہ انتخابی امیدوار اپنے حامیوں اور ووٹرز کو پر امن رکھنے کی زمہ داری ادا کریں،ہمارا صوبہ ہمارا گھر ہے اور گھر کا ماحول بہتر رکھنا گھر کے ہر فرد کی زمہ داری ہے، انہوں نے کہاکہ انتخابات صرف آج کے دن ہیں ہم نے تو ہمیشہ ساتھ رہنا ہے۔
انتخابی امیدواراپنے حامیوں اورووٹرزکو پرامن رکھنے کی زمہ داری ادا کریں، وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
