کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کورونا وائر س کا ایک کیس رپورٹ، متاثرین کی تعداد 35998ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کوروناوائرس آپریشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق بلو چستان کے 5اضلا ع سے 170افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1شخص میں کوروناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 11افراد کے نتائج آنا با قی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 13ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوروان کوروناوائس کا شکار ایک مریض صحت یاب ہوا جس کے بعد صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 35607ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس کی شرح 0.57فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کوروناوائرس سے 378افراد کی اموات ہو چکی ہے۔
بلو چستان میں کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ

ٹیگز:
کورونا وائر س
