کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ چمن نے ماہ ستمبر میں مختلف کاروئیوں کے دوران 16کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ ترجما ن کسٹمز حکام کے مطابق کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ چمن نے پاکستان آرمی کے تعاون سے ماہ ستمبر میں مختلف کاروئیاں کر تے ہوئے تمباکو، ایل ای ڈیسکرینز، اسپیئر پارٹس، مختلف برانڈ کے سیگریٹ، ٹائرز، لیپ ٹاپ، ویلڈنگ راڈز، چھالیہ،انڈین ادویات، شیشے میں پینے والے مختلف فلیور، مضر صحت چائنیز نمک، استعمال شدہ موبائل فونز،الیکٹرک ہیٹرز اور ایک عدد نان کسٹم پیڈ گاڑی بر آمد کر کے قبضے میں لی۔ ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ سامان کی قیمت 16کروڑ بنتی ہے۔ مزید کاروائی جا ری ہے۔
کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ چمن کی ماہ ستمبر میں مختلف کاروئیوں میں 16کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد

ٹیگز:
کسٹم
