کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سیاسی وقبائلی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ آئے روز لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ جوڈیشل کلنگ سے لگتا ہے کہ ریاست بلوچستان میں امن و خوشحالی نہیں چاہتی اس لیے بلوچستان میں ریاستی اداروں کا احترام ختم ہوچکا ہے بلوچستان کو آئین کے مطابق ان کا حصہ دیا جائے فلسطین میں انسانی حقوق کے دعویداروں کی منافقت سامنے آچکی ہے مسلمان حکمرانوں کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے امریکہ جو این جی او ز کے ذریعے انسانی حقوق کا واویلہ کرتی ہے فلسطین میں بے گناہ انسانوں کے قتل پر خاموشی سے ان کا اصل چہر ہ دنیا کے سامنے آچکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت سے کوئٹہ تک بالاچ بلوچ اور اس کے ساتھیوں کا سی ٹی ڈی کے ہاتھوں قتل کے خلاف احتجاجی ریلی کے شرکا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نوابزادہ حاجی لشکر ی رئیسانی نے کہا کہ آج ہر طرف بلوچستان میں لوگ سراپا احتجاج ہے کہی لوگ بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے احتجاج پر ہیں تو کہی اپنے پیاروں کے لاپتہ ہونے کے بعد ان کی جوڈیشنل کلنگ کے خلاف سراپا احتجاج ہے ریاست پاکستان بلوچستان میں امن بھائی چارے کے بجائے تقسیم درتقسیم کے پالیسی پر عمل پیرہ ہے حکمران تو یہ دعوہ کررہے تھے گوادر گیم چینجر ثابت ہوگا پھر یہ تربت سے کوئٹہ تک خواتین بچے اور بوڑھے کیوں سراپا احتجاج ہیں اسلام کے حکمرانوں کو بلوچستان کی عوام کی نہیں بلکہ ان کے وسائل کی ضرورت ہے ریاست خود سیاسی پارٹی بناتے ہیں بعد میں اس کے ارکان کو مختلف پارٹیوں میں تقسیم کرتے ہیں تاکہ دوبارہ انہیں حقیقی سیاسی کارکنوں کا راستہ روک کرکے انہیں دوبارہ اقتدار میں لایا جاسکے اس لیے بلوچستان میں ریاستی اداروں کا احترام ختم ہوچکا ہے فلسطین سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس طرح فلسطین میں اسرائیل اور اس کے حواری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیں وہ قابل مذمت ہے تاہم اس سے زیادہ قابل مذمت مسلم حکمرانوں کی خاموشی ہے فلسطین میں ظلم پہاڑ توڑے جارہے ہیں معصوم بچے ہسپتال سمیت کسی بھی جگہ کوئی محفوظ نہیں جبکہ انسانی حقوق کے ٹھیکداروں نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرکے مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم سے منہ موڑ لیا۔
لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ جوڈیشل کلنگ سے لگتا ہے کہ ریاست بلوچستان میں امن نہیں چاہتی، نوابزادہ لشکری رئیسانی

ٹیگز:
نوابزادہ لشکری رئیسانی
