کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میر اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی قانون کے مطابق تمام فیصلے کریگی مالی بد انتظامی میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی، سیکرٹری صحت نے آئندہ اجلاس میں جواب جمع نہ کروائے تو انکے خلاف اینٹی کرپشن اور نیب کو کاروائی کی سفارش کریں گے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئر مین میر اختر حسین لانگو کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں محکمہ بورڈ آف ریونیو کے 13سمیت محکمہ پی ڈی ایم اے اور محکمہ صحت کے آڈٹ پیراز پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران محکمہ بورڈ آف ریونیو کے فنانس مینجمنٹ کے مسائل، خریداری اور معاہدوں کے حوالے سے آڈٹ پیراز پر غور کرتے ہوئے چیئر مین نے متعدد پیراز مشروط طور پر سیٹل کر دئیے اس موقع پر ٹیکس سمیت دیگر مدعات میں ریکوری کے احکامات بھی جاری کئے گئے چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ قوانین ہمیں کسی بھی صورت مالی یا انتظامی بد انتظامی پر رعایت برتنے کی اجازت نہیں دے دیتے عوام کے پیسے اور ٹیکسز کا تحفظ اور بہتر اندازمیں خرچ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ٹیکسز کی مد میں بد انتظامی ہوئی ہے انہیں فوری طور پر ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔چیئرمین میر اختر حسین لانگونے محکمہ صحت کے حکام کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری صحت کو آئندہ اجلاس میں تمام آڈٹ پیرا ز کا جواب جمع کروانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیکرٹری صحت کی جانب سے جواب جمع نہیں کروائے گئے تو انکے خلاف کیسز کو انٹی کرپشن اور نیب کے حوالے کیا جائیگا۔اجلاس میں پی ڈی ایم اے کے پیراز پر چیئر مین نے ہدایت کی محکممانہ آڈٹ کمیٹی میں ان پیراز پر فیصلے کر کے جلد از جلد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بجھوائے جائیں
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی قانون کے مطابق تمام فیصلے کریگی مالی بد انتظامی میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی، میراخترحسین لانگو

ٹیگز:
میر اختر حسین لانگو
