کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جا ری۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو نوکنڈی میں 42،دالبندین میں 41،اور ما رہ میں 24،پنجگور، پسنی میں 05،کو ئٹہ (سمنگلی)اور تربت میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چمن، بارکھان،سبی، جھل مگسی، نصیر آباد، کوہلو،لورالائی، خضدار، قلات لسبیلہ، آواران،پنجگور، کیچ میں بارش کا سلسلہ جا ری رہا، محکمہ موسمیات (اتوار) کو چمن، بارکھان،سبی، ژوب، ز یا رت، نصیر آباد، کوہلو،لورالائی، خضدار، قلات اور لسبیلہ میں بارش کا امکان ہے۔
کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جا ری

ٹیگز:
بارشوں
