کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ملک کے کسی بھی مقام سے ماہ ربیع الاول کے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی،یکم ربیع الاول 28 ستمبر اور بارہ ربیع الاول 9 اکتوبر کو ہوگی۔کوئٹہ میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے مشترکہ اجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے دیگر اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کاشرعی فیصلہ کرنے کیلئے میری زیرصدارت اجلاس ہوا،دیگر صوبوں کے بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے، ملک کے کسی بھی مقام سے ماہ ربیع الاول کے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی، اتفاق رائے سے یکم ربیع الاول 28 ستمبر کو ہوگی،مولاناعبدالخبیرآزاد کا کہنا تھا کہ اللہ ہیلی کاپٹر سانحہ میں شہید افواج پاکستان کے شہدائکی قربانیوں کو قبول فرمائے، ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئیں اس ملک کو دہشت گردی سے پاک کریں اورپیغام پاکستان کو گھر گھر پہنچائیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کی ہے، قوم سے اپیل ہے کہ وہ جذبے کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور فلاحی تنظیموں کو سیلاب متاثرین کی امداد پر خراج تحسین پیش کرتاہوں،مولاناعبدالخبیر آزاد نے ملکی سلامتی اورہرنائی سانحہ میں افواج پاکستان کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعاکرائی۔
ملک کے کسی بھی مقام سے ماہ ربیع الاول کے چاند نظرآنے کی شہادت نہیں ملی،مولانا عبدالخبیر آزاد

ٹیگز:
مولانا عبدالخبیر آزاد
