کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایڈ منسٹریٹر میٹرپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ عبدالجبار بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو صاف ستھرا اور سرسبزبنانے کے لئے پر عزم ہیں، اس سلسلے میں عوام کا تعاون ہمیں درکار ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے صفائی مہم کو کامیاب بنائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹرپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے کلین اینڈ گرین کوئٹہ مہم کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل میٹرپولیٹن کارپوریشن کے زیر اہتمام بلوچستان وومن بزنس فورم اور پاکستان وومن رائٹس ایسوسی ایشن کی ممبران نے کلین اینڈ گرین کوئٹہ مہم کے تحت آگاہی ریلی بھی نکالی جسکا مقصد ہر شہری کو یہ احساس دلانا ہے کہ یہ ہمارا شہر ہے اور ہم سب نے ملکر اسکو صاف رکھنا ہے ریلی میں بلوچستان وومن بزنس فورم کی صدر فائزہ مینگل،پاکستان وومن رائٹس ایسوسی ایشن کی صدر سمیرا،ڈی جی ہیومن رائٹس مسرت جبین درانی،وومن امپاورمنٹ آرگنائزیشن کی چیئرپرسن فوزیہ کاسی،بلوچستان وومن الائنس کی ماریہ غفور،مارہ رخ،وومن تھنک ٹینک کی نورین ناز، شازیہ اشفاق،نبیلہ حیدر،پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلی پائند خان نسیم بانو،چیف فائر آفیسر عبدالحق اچکزئی،وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کی ایگزیکٹو ممبرشرمین سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ایڈ منسٹریٹر میٹرپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ عبدالجبار بلوچ نے کہا کہ صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو برؤئے کار لائے جارہے ہیں ہرشہر ی تاجر برادری صفائی مہم میں تعاون کریں جب تک ہر شہری اپنے حصے کی صفائی نہیں کریگا اس وقت تک شہر کو مکمل صاف نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کوکو ماڈرن سٹی بنائیں گے جسکے کے لئے مختلف منصوبے زیر غور ہیں،شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کے لئے عملی اقدامات شروع کردئے ہیں اسی سلسلے میں شجر کاری، وال پینٹنگ بھی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کا حلیہ بگاڑنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھی ٹیمیں روزانہ کاروائیاں کرر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے روزانہ700 ٹن کے قریب کچرے کو اٹھایا جاتا ہے وسائل محدود ہیں لیکن اسکے باوجود مزید کچرہ اٹھانے کی صلاحیت پر کام کیا جارہا ہے صفائی کی صورتحال بہتر بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،عوام بزنس کمیونٹی بھی صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور تعاون کریں،صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو برؤئے کار لایاجائیگا شہر ی شہر کے صفائی میں تعاون کریں جب تک ہر شہری اپنے حصے کی صفائی نہیں کریگا اس وقت تک شہر کو مکمل صاف نہیں کیا جاسکتادور دراز علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہیوی مشینری،سوزکی ٹیم اور نالہ گینگ اور دیگر ٹیموں کے ذریعے کچرہ اْٹھایا جا رہا ہے برساتی نالوں کی صفائی بھی روزانہ کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو صاف ستھرا اور سرسبزبنانے کے لئے پر عزم ہیں، ایڈ منسٹریٹر کوئٹہ

ٹیگز:
ایڈ منسٹریٹر کوئٹہ
