کوئٹہ(ڈیلی گرین گواد) تحریک انصاف کو الیکشن سے آؤٹ کرنے کی سازشیں قوم مل کرناکام بنادے گی، عمران خان اب ایک فرد نہیں رہا بلکہ نظریہ بن چکا ہے، تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے والوں کو سوائے ناکامی کے اور کچھ نہیں ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے اپنے بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ جتنے بڑے پیمانے پر تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں اس پر نہ صرف پوری قوم بلکہ پوری دنیا حیران ہے اور الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھ رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف محب وطن جماعت ہے ملک کے تمام ادارے ہمارے ہیں ہم اپنے تمام اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں تحریک انصاف کو غدار ڈکلیئر کرنے کی کوششوں اور سازشوں کو اب ختم ہونا چاہئے تحریک انصاف کو بھونڈے طریقے سے کارنر کرکے ہونے والے الیکشن نہ صرف یہ قوم بلکہ پوری دنیا تسلیم نہیں کریگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے کاغذات نامزگی منظور اور سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے تاکہ ملک میں استحکام آئے۔
تحریک انصاف محب وطن جماعت ہے، الیکشن سے آؤٹ کرنے کی سازشیں بند کی جائیں، حاجی سیف کاکڑ

ٹیگز:
حاجی سیف کاکڑ
