کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2اہلکارزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے سی ٹی ڈی کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھاد ھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2اہلکار اسد اللہ اور محمد قاسم زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرہسپتال پہنچادیا گیا واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
کوئٹہ، نامعلوم افراد کی سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ، 2اہلکارزخمی

ٹیگز:
کوئٹہ
