کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں تین مسودات قوانین متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کرد ئیے گئے۔ پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹرربابہ بلیدی نے بلوچستان لینڈ ریونیو (ترمیمی)اور بلوچستان پارٹنرشپ (ترمیمی)جبکہ پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج نے بلوچستان ڈرگز (ترمیمی) مسودات قوانین کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے قواعد انضباط کار کے تقاضوں سے مستشنیٰ قرار دینے کیلئے ایوان میں پیش کیا تاہم ایوان میں اراکین کی اکثریتی رائے سے تینوں قوانین کو متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا گیا جبکہ قائم مقام اسپیکر نے رولنگ دی کہ محکمہ صحت کی قائمہ کمیٹی میں اگر بلوچستان ڈرگز ترمیمی قانون کے حوالے سے کوئی رکن جانا چاہئے تو وہ جاسکتاہے بعد ازاں انہوں نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی سہ پہرتین بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں تین مسودات قوانین متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد

ٹیگز:
بلوچستان اسمبلی
