کراچی(ڈیلی گرین گوادر)کراچی کے علاقے کورنگی میں پانی کے ٹینک میں دھماکے سے8 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سو کوارٹر کے ایک گھر میں پانی کے ٹینک میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا ٹینک میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔
کراچی میں پانی کے ٹینک میں دھماکا،8 خواتین سمیت 9 افراد زخمی

ٹیگز:
کراچی
