کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری دو مختلف کاروائیوں کے دوران 32کلو گرام چرس برآمد کر کے 2افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق کوئٹہ میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں گزشتہ روز ایس ایچ او نیو کچلاک و دیگر عملہ نے دوران چیکنگ ایک گاڑی سے 30 کلو گرام چرس برآ کر کے ا ملزم شاہ میر ولد مراد ساکن کچی بیگ کوئٹہ کو گرفتار کرلیا، ترجمان کے مطابق ایک اور کاروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ جناح ٹاون نوراللہ جمالدینی و دیگر نے کلی اسماعیل میں کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش محمد وسیم عرف ملا ولد عبدالغفار ساکن کلی اسماعیل کوئٹہ کے قبضے سے 2 کلو 20 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کے تفتیش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے
کوئٹہ پولیس نے 32 کلو گرام چرس برآمد کر کے 2افراد کو گرفتار کرلیا

ٹیگز:
کوئٹہ پولیس
