کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے سوراب کے نوجوان پی- ڈی کیسکو عبدالسلام مینگل کے بھائی چیئرمین نزیر بلوچ کے کزن حافظ ضیاء الرحمن مینگل کے ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کا مقصد بلوچستان میں تمام مکاتب فکر کو خوف و ہراس شکار بنا کر لوگوں کو بولنے و سوچنے سے دور کرنا یے تعلیم یافتہ نوجوان کے ایسے دن دھاڑے ٹارگٹ کلنگ سے انکے خاندان اور علاقے کے لوگ قرب و دکھ میں مبتلا ہے ان کو انصاف فراہم کیا جائے لواحقین سے دکھ درد کا اظہار کرتے ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایسے واقعات سے خوف و ہراس پیدا کرکے مزموم مقاصد حاصل کئے جارہے یے بلوچستان میں تعلیم یافتہ طبقہ، ملازمین و سیاسی کارکنان سمیت تمام لوگ ایسے واقعات کا نشانہ بنتے جارہے ہے ہم نے ہر دور میں ظلم و جبر و ناانصافی کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کیا یے آئندہ بھی مظلوم و محکوم لوگوں کے آواز بنے گے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے تمام فورمز پر بلوچستان کے حقیقی و سیاسی ایشوز کے حل کے لئے آواز بلند کیا کسی بھی کے ساتھ انصافی و ظلم کے خلاف آواز بننے کو ہم اپنا قومی زمہ داری و فرض سمجھتے ہے
حافظ ضیاء الرحمن مینگل کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے، ملک عبدالولی کاکڑ

ٹیگز:
ملک عبدالولی کاکڑ
