گوادر (ڈیلی گرین گوادر) گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد نے ڈائریکٹر جنرل بحریہ یونیورسٹی کراچی، وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) خواجہ غضنفر حسین سے ملاقات کی اور بلیو اکانومی، پورٹ منیجمنٹ اینڈ شیپنگ اور فشریز سائنسز پر تبادلہ خیال کیا۔میری ٹائم اکیڈمی بحریہ یونیورسٹی کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر آصف انعم نے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر کو ان شعبوں کے بارے میں بتایا جہاں دونوں یونیورسٹیاں مل کر کام کرنے کے لیے مفاہمت پیدا کر سکتی ہیں۔ دونوں یونیورسٹیوں نے فیکلٹی اور طلباء کے روابط، تعلیمی کورسز کا اشتراک، تربیتی پروگرام اور انٹرنشپ کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا۔دونوں یونیورسٹیز کے سربراہان نے بندرگاہ اور جہاز رانی کے انتظام اور فشریز سے متعلق امور میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کے لیے پالیسی تجاویز اور ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ادارے تحقیق، بلیو اکانومی، پورٹ اینڈ شپنگ مینجمنٹ، میرین سائنسز کے تحفظ اور سمندری سیاحت کے تحفظ میں ایک دوسرے کو سہولت فراہم کریں گے۔ آخر میں گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر نے بحریہ یونیورسٹی کے مختلف سیکشنز، لیبز اور دیگر سہولیات کا دورہ کیا۔
گوادریونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ڈی جی بحریہ یونیورسٹی کراچی سے ملاقات،پورٹ منیجمنٹ اینڈ شیپنگ اورفشریزسائنسز پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
گوادریونیورسٹی
