کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کے پا نچویں پار لیمانی سال کا پہلا اجلاس 19ستمبر سے شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کوقائم مقام گور نر بلو چستان میر جا ن محمد جمالی نے آرٹیکل 109(a)کے تحت بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 19ستمبر بروز پیر کو سہ پہر 3بجے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اسمبلی اجلاس میں تمام محکموں کے آفیسران واہلکاروں، پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹر زکا اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ بذیعہ کارڈ ہوگا۔جبکہ تمام سرکا ری و غیر سر کا ری مسلح سیکورٹی گارڈ ز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا۔
بلو چستان اسمبلی کے پا نچویں پار لیمانی سال کا پہلا اجلاس 19ستمبر کوطلب

ٹیگز:
بلو چستان اسمبلی
