مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) مستونگ کے علا قے میں مسلح افراد کی گھر میں گس کر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ایک خا تون زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علا قے کھڈکوچہ کلی حاجی محمد حسن ٹھل میں مسلح افراد نے گھر داخل ہو کر فائرنگ کرکے محمد حسین ولدمحمدیعقوب بدل خان ولدمحمدزمان سیائیزئی شاہوانی کو قتل جبکہ 1 خاتون مسماۃ (ن) کو شدید زخمی کردیااور موقع پر سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ لیویز نے لاشوں اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیاجہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ مزید کاروائی جا ری ہے۔
مستونگ، مسلح افراد کی گھرمیں داخل ہوکرفائرنگ سے دوافراد جاں بحق1خا تون زخمی

ٹیگز:
فائرنگ
