کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سے ماتمی جلوس کے موقع پر کوئٹہ کے مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس بند کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظفر مہیسر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ پولیس افسران، علمائے کرام ، معززین اور انجمن تاجران کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاٗ نے حالیہ دنوں میں منشیات کے خلاف آپریشن کو سراہا اور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور مطالبہ کیا کہ ہزارہ ٹاؤن اور علمدار روڈ کے علاقوں میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔
اجلاس میں شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سے جلوس کی سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔اظفر مہیسر نے کہا کہ شہدائے کربلا کے چہلم پر جلوس کو فول پروف سیکورٹی دی جائے گی، ایسے انتظامات کئے جائیں گے کہ شہریوں کو تکلیف نہ ہو ، موبائل فون سروس مخصوص ٹاورز پر بند کی جائے گی تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

