کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے چیئرمین کوسٹل ڈویلپمنٹ کمیشن آف انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس پاکستان شہریار خان نیازی نے ملاقات کی سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے ملاقات میں صوبے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ تفتان اور چمن باڈرد پر بین الاقوامی کراسنگ، گوادر پورٹ میں ٹرانزٹ ٹریڈ،کراچی چمن شاہراہ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور شہری ٹرانسپورٹ سمیت قابل تجدید توانائی پر بات چیت کی گئی۔وزیر اعلیٰ نے چیئرمین کوسٹل ڈویلپمنٹ کمیشن آف آئی سی سی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں صوبائی حکومت بھی سرمایہ کاری کے لئے موزوں اور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کار بلوچستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کریں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ ایک طویل ساحلی پٹی بھی رکھتا ہے جس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ دیا جا سکتا ہے بلکہ ماہیگیری اور قابل تجدید توانائی کے لئے بھی یہ ایک موزوں ساحل ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کی آب و ہوا اور موسم قابل تجدید توانائی کی پیداوار کے لیے مناسب ماحول فراہم کرتا ہے انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ صوبہ کی معدنیات سے یقینی استفادہ کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے صوبائی حکومت مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مختلف ترغیبات دے رہی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جارہا ہے جس کے لیے حال ہی میں صوبائی حکومت نے پی پی پی ایکٹ بھی ہے منظور کیا ہے تاکہ نجی شعبہ کو بھی صوبے کے ترقیاتی پروگرام کا حصہ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ مواصلاتی رابطوں کو بہتر کرنے کے لئے وفاقی حکومت نے چمن تاکوئٹہ تا کراچی سڑک کے فیز ون پر عمل درآمد کرنے کے لئے ٹینڈرز کا اجراء بھی کیا ہے اور دیگر قومی شاہراہوں پر بھی کام جاری ہے جبکہ بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کے لئے باڈرز مارکیٹوں کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے اس موقع پر چیئرمین کوسٹل ڈویلپمنٹ کمیشن آف انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس شہریار خان نیازی نے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور بلوچستان معاشی طور پر خود کفالت کی جانب گامزن ہوگا۔
صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جارہا ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
