کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین اقدامات صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت کوئٹہ کے روایتی حسن و خوبصورتی کی بحالی کے لیے اقدامات کررہی ہے جس کے ثمرات عوام کو بہت جلد نظر آئیں گے اور کوئٹہ شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے اور آئندہ شہر میں کہیں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر نظر نہیں آنے چاہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کوئٹہ ڈیویلپمنٹ پیکیج اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ عبد الباسط، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ دوستین خان جمالدینی، سیکرٹری خزانہ محمد ہاشم غلزئی، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ، کی، سیکرٹری یو پی اینڈ ڈی منظور زہری، کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر اظہر مندوخیل، چیف آف سیکشن نورگل لعون ودیگر شریک تھے۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت شہر کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی میں اضافے کے لیے مربوط اقدامات کررہی ہے۔ شہر میں قائم پارکس کو اصل شکل میں لانے کیلئے کے میٹرو پولیٹن متحرک ہے شہریوں کو پرفضا ماحول فراہم کرنے کیلئے پارکوں میں خوبصورت بینچز، جوگنگ ٹریک کی سہولیات یقینی بنائی جائے گی۔ شہر کی مختلف سڑکوں کے دونوں اطراف گرین بیلٹ، خوبصورت پودے اور مختلف اقسام کے درخت لگانے اور الیکٹرک پولز نصب کرنے کا عمل اور سٹریٹ لائٹس کی بحالی کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی روائتی خوبصورتی کی بحالی کے لیے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے مرحلہ وار مختلف مقامات پر وال پینٹنگز، زیبرا کراسنگ، گرینری وغیرہ کو مکمل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بیوٹیفیکیشن کے ہونے والے اقدامات نہ صرف شہر کی خوبصورتی اور رونق میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ اس سے شہریوں میں خوشگوار احساس بھی پیدا ہوتا ہے ہمارا مقصد شہریوں کو ہر لحاظ سے سہولیات فراہم کرنا ہے جس کیلئے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پیکیج کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے جبکہ منصوبوں کو معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اجلاس کو مزکورہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے شہر میں مختلف مقامات پر فوڈ اسٹریٹ قائم کریں گے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کوڑے دان خالی کرنے اور کچرہ ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ اور اس کے کیلیے فوری طور پر جدید مشینری خریدی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایڈمنسٹریٹر خود روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیں تاکہ شہر کی روائتی خوبصورتی کو بحال کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ عوام بھی شہر کی صحت وصفائی سمیت تعمیر وترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں جتنے بھی کچرہ دان کچرے سے بھری ہوئی ہیں۔ ان کی صفائی گزشتہ کئی عرصے سے نہیں ہوئی ہے کو فوری طور پر خالی کرائیں اور کچرا سڑکوں،گلیوں، مکانوں اور دکانوں کے آگے جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس کو بھی فوری طور پر وہاں سے ہٹایا جائے۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ کوئٹہ شہر کے خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے وال چاکنگ کا مہم شروع کیا ہے جوکہ 15 روز تک جاری رئیگا جس میں مختلف یونیورسٹیز بلوچستان یونیورسٹی۔ بیوٹمز یونیورسٹی سردار بہادر خان یونیورسٹی کے آرٹسٹ طلبا او طالبات نے حصہ لیا ہے۔ اور ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے تمام یونیورسٹیز۔ کالجز اور اسکولز کو دعوت دیتے ہیں کہ آے کوئٹہ شہر کے خوبصورتی کو بحال کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دے۔ اس دوران تمام شریک ہونے والے آرٹسٹ کو انعام دیا جائیگا۔
لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین اقدامات صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان

ٹیگز:
چیف سیکرٹری بلوچستان
