کوئٹہ (انتخاب نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور وزیراعظم میاں شہبازشریف ایک روزہ دورے پر ہفتے کو نصیرآباد پہنچیں گے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو،وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات و ڈپٹی چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور نیشنل کوآرڈینیٹر این ایف آر سی سی میجر جنرل ظفر اقبال، اراکین قومی اسمبلی خالد حسین مگسی،میرخان محمد جمالی ودیگر بھی ہونگے،وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو،چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے متعلق بریفنگ دینگے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس اور وزیراعظم کل نصیر آباد کا دورہ کریں گے

ٹیگز:
انتونیو گوتریس
