کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ ایک اہم وضاحتی بیان میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی سختی سے تردید کی گئی ہے، جس میں ایک شیعہ ذاکر کو متنازع کلمات ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس کے ساتھ کھڑے فرد کو نواب زادہ گہرام بگٹی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پارٹی نے اس دعوے کو جھوٹ، بے بنیاد اور منظم پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواب زادہ گہرام بگٹی کا اس ویڈیو یا کسی جلوس سے کوئی تعلق نہیں۔بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ویڈیو میں موجود فرد نہ تو نواب زادہ گہرام بگٹی ہیں اور نہ ہی وہ کسی ماتمی اجتماع کا حصہ تھے۔ جس مقام کو ڈیرہ بگٹی قرار دیا جا رہا ہے، وہ درحقیقت ڈیرہ بگٹی کا علاقہ نہیں ہے۔ پارٹی نے تمام سوشل میڈیا صارفین، صحافیوں اور باخبر افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔آخر میں جمہوری وطن پارٹی نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس منظم جھوٹے پروپیگنڈے کی مکمل چھان بین کی جائے اور گمراہی پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
نواب زادہ گہرام بگٹی کا ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں،جمہوری وطن پارٹی

ٹیگز:
گہرام بگٹی
