قلات (ڈیلی گرین گوادر)قلات میں سیلاب متاثرین نے امداد کی عدم فراہمی کے خلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کر دیا حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کی تاحال امداد نہیں کیا ہے متاثرین کا موقف۔تفصیلات کے مطابق قلات میں 26 آگست کو زآوہ ندی بیپھر جانے سے مختلف علاقوں میں تباہی مچائی سیلابی ریلوں نے غریب آباد مغلزئی مقصود آباد کو ہنگ میں سینکڑوں مکانات زمین بوس بو گئے تھے جنکے متاثرین امداد نہ ملنے پرپانچ روز قبل قومی شاہراہ بلاک کیا تھا تاہم اس وقت ضلعی انتظامیہ نے متاثرین سے مذاکرات میں امداد کرنے کا واعدہ کر کے احتجاج ختم کروایا مگر پانچ روز گزر جانے کے بعد بھی متاثرین کو امداد نہ ملنے پر گزشتہ روز متاثرین نے ایک بار پھر قومی شاہراہ بلاک کردیا۔جس کو وجہ سے سینکڑوں مسافر روڈ بلاک میں پھنس گئے جنہیں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔بعد ازاں ضلعی سے دوبارہ مذاکرات کے بعد متاثرین نے قومی شاہراہ سے روکاوٹیں ہٹا کرروڈ ٹریفک کے لئے بحال کر دیا۔
قلات میں سیلاب متاثرین نے امداد کی عدم فراہمی کے خلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کر دیا

