اسلام آباد / کراچی(ڈیلی گرین گوادر) سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فون کیا اور وفاق کی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت دی کہ تمام سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور وفاقی حکومت ہر طرح سے سندھ حکومت کی مدد کے لئے تیار ہے۔
اس موقع مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لئے وزیراعظم کی فکرمندی قابل تعریف اور قابل تحسین ہے اور ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔وزیراعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بھرپور تعاون پر وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

