اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) حب پائی پاس پر ٹریفک حادثہ،1 شخص جاں بحق 15 افرادزخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو حب کے بائی پاس پر نجی کمپنی کے عملے کو لیجانے والی بس اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں غفران ولد خان بادشاہ عمر 50 سال موقع پرجاں بحق مشتاق،اویس احمد،حفیظ احمد،کامران،شعیب بشیر،جاوید،برہاد،عزیز،ابریز،احمد، سومان، عابد، عمران،اقبال، عمران اور سراج زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ مزید کاروائی جا ری ہے۔
حب،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق،15 افراد زخمی

ٹیگز:
حب
