خضدار(ڈیلی گرین گوادر) رکن بلوچستان اسمبلی میریونس عزیز زہری نے ڈپٹی کمشنر لورالائی جمیل احمد بلوچ کی حادثاتی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جمیل احمد بلوچ بلوچستان کے باصلاحیت آفیسرز میں شمار ہوتا تھا ان کی جہاں بھی پوسٹنگ رہی انہوں نے اپنی خدمات توقعات سے بڑھ کر پیش کی اس سے قبل وہ خضدار میں بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات رہے تو انہوں نے یہاں کے مسائل کے حل میں اچھا رول پلے کیا جس کی وجہ سے خضدار کے لوگ انہیں یاد بھی کرتے ہیں اور آج ان کی شہادت پر افسردہ بھی ہیں۔ جمیل بلوچ کو مذید زندگی کے اور منازل طے کرنے تھے تاہم جو اللہ کو منظور ہو وہی ہوتا ہے۔ جمیل بلوچ کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق نصیب عطاء فرمائے۔
جمیل احمد بلوچ کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے،میر یونس عزیز زہری

ٹیگز:
میر یونس عزیز زہری
