لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پنجاب کی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی سیکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کی زیرصدارت پروینشل انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی سیکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مریم نواز کی غیر موجودگی میں وزیراعظم ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی بھی کم کی جائے گی۔
اجلاس میں مریم نواز کی رہائش گاہ رائیونڈ جاتی عمرہ سے بھی گن مین کم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع وزیراعظم ہاؤس پر 266 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔پولیو ٹیموں پرحملوں کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

