خاران(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبائی حکومت متاثرین کی بحالی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھارہے ہیں حکومت کے ساتھ ہر طبقہ فکر کو متاثرین کی مدد کے لئے آگے بڑھنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار میر عبدالکریم نوشیروانی نے ضلع خاران کے سیلاب سے متاثرہ مختلف یونین کونسلوں اور دیہی علاقوں میں حفاظتی بندات کی تعمیر کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ تین ہزار ڈوزر آورز گھنٹوں کی فراہمی کے موقع پر سیلاب متاثرین اور علاقائی عمائدین سے گفتگو میں کیا،میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ خاران میرا گھر ہے اللہ پاک کی طرف سے قدرتی آفات آتے رہتے ہیں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بلوچستان بشمول ضلع خاران کے لوگوں کے مکانات۔سامان مال مویشی زرعی فصلات، ٹیوب ویلز سیلاب کے نظر ہوگئے ہیں، لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں، سہولیات کا مکمل فقدان ہے متاثرین خوردنی اشیاء اور دیگر ضروریات زندگی کے حوالے سے مشکلات کا شکار ہیں، متاثرہ علاقوں میں ہیضہ، ملیریا اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ضلع خاران میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نقصانات سے متعلق آگاہ کیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اپنی صوبائی حکومت کی طرف سے ضلع خاران سمیت بلوچستان بھر میں سیلاب متاثرین کی مدد امداد اور بحالی کے لئے حوالے سے بھرپور اقدامات اٹھا چکے ہیں میر نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان بھر میں مقامی انتظامیہ حکام کو چاہیے کہ وہ شفاف اور منصفانہ انداز میں متاثرہ علاقوں اور اصل حقیقی متاثرین میں حکومتی امداد پہنچائیں میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ اصل سیلاب متاثرین کو نظر انداز کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے اس سلسلے میں سیلاب متاثرین سے رابطے میں ہیں،وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو میری اور میر شعیب نوشیروانی کی درخواست پر ضلع خاران میں سیلاب سے مختلف علاقوں کے حفاظتی بندات جو سیلاب میں بہہ گئے تھے ان متاثرہ علاقوں کے آبادیوں کے لیے نئے حفاظتی بندات کی تعمیر کے لئے ڈوزر گھنٹے فراہم کیا گیا ہے جو ضلع خاران کے متاثرہ علاقوں کلی کتو کے حفاظتی بند کیلئے 100 ڈوزر گھنٹے،کلی نلی شیروزئی کے حفاظتی بند کیلئے 100 ڈوزر گھنٹہ،کلی راچیل 1 اور راچیل 2 کے حفاظتی بند کیلئے 100 ڈوزر گھنٹہ،کلی تگاپ کے حفاظتی بند کیلئے 150 ڈوزر گھنٹہ،کلی پٹئی سر کے حفاظتی بند کیلئے 100 ڈوزر گھنٹہ،کلی بادہ میں حفاظتی بند کیلئے 100 ڈوزر گھنٹہ اور سیلاب متاثرین کیلئے اپنی جیب سے میر عبدالکریم نوشیروانی نے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا/جبکہ کلی نارو میں حفاظتی بند کیلئے 200 ڈوزر گھنٹہ۔کلی نرونکی میں 100 ڈوزر گھنٹہ۔کلی بنج کیلئے حفاظتی بند کیلئے 150 ڈوزر گھنٹہ۔کلی جامک 2 کیلئے 100 ڈوزر گھنٹہ کلی گزی گواز بند اور نالی بند کیلئے 400 ڈوزر گھنٹہ کلی نوروز قلات کے لئے 200 ڈوزر گھنٹہ، یونین کونسل پتکن کے لئے 500 ڈوزر گھنٹہ،کلی زیان کلی چینل کے لئے 100 ڈوزر گھنٹہ بندات کے لیے 600 ڈوزر گھنٹہ کلی گزی کے گوز نلی بند کے لئے 400 ڈوزر گھنٹہ، کلی نوروز آباد کے حفاظتی بند کیلئے 200 ڈوزر گھنٹہ متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا،اس موقع پر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا انتہائی مشکور ہوں جنھوں نے میرے اور فرزند خاران میر شعیب جان نوشیروانی کی تجویز پر ضلع خاران کے مختلف سیلاب سے متاثرہ کلیوں کے حفاظتی بندات کیلئے 3000 ڈوزر گھنٹہ دیا متاثرہ علاقوں میں حفاظتی بندات کیلئے گھں ٹہ دو حفاظتی بندات پر جلد کام شروع کیا جارہا ہے، میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ سیلاب کے تباہ کاریوں سے لوگ بے یار و مددگار اور بے پرساں حال پر پڑے ہیں خاران بشمول بلوچستان کے تمام اضلاع کے زمینی راستے ایک دوسرے سے کٹ چکے ہیں موجودہ صورتحال میں سیلاب زدگان کے ساتھ تعاون کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے خاران کے عوام کے ساتھ میرا ووٹ کا نہیں خونی و خاک کا رشتہ ہے ایک پریشاں حال انسان کی خدمت پوری انسانیت کی خدمت ہے اس موقع پر موجود سیلاب متاثرین نے کہا کہ ہم سابق وزیر میرعبدالکریم نوشیروانی اور سابق وزیر میر شعیب نوشیروانی کے مشکور ہیں کہ مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر محمود خان نوشیروانی، جنرل سیکرٹری میر امجد خان ملازئی،حاجی نور احمد ملازئی۔حاجی محمد آسا تگاپی۔ سردار علی احمد قمبرانی میر مختیار احمد کبدانی۔مولوی اللہ داد۔الیاس ایس کے۔ کونسلر محمد آصف ملازئی،میر چراغ بلوچ۔ماسٹر احسان کبدانی۔میر صادق نوشیروانی۔میرعبداللہ بادینی۔سعید احمد شاہوزئی ودیگر موجود تھے۔
صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھارہے ہیں،میر عبدالکریم نوشیروانی

ٹیگز:
عبدالکریم نوشیروانی
