منگچر(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے پورا بلوچستان تباہی سے دوچار ہے مگر حکومت کا وجود صرف پریس کانفرنس، بیانات اور طفل تسلیوں تک محدود ہے آفات سے نمٹنے کا نظام غیرفعال ہونے سے متاثرین بے یارومددگار اور حالات کے رحم و کرم پر ہیں حکمران اپنی بے حسی ترک کرکے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز منگچرکے علاقے کلی بہرام زئی، کلی محمد شہی،محمود گہرام اور علاقوں کے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے گفتگو میں کیا۔دریں اثناء میرکبیر نے کلی ملک عبدالقادر محمد شہی کانک دولہ کلی حاجی خیربخش رخشانی بشام دولہ سمیت مستونگ کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کاجائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی سی مستونگ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے بند سڑکوں کی بحالی اور متاثرین کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے کہاجس پر ڈی سی نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی محمد یعقوب لانگو بھی ان کے ہمراہ تھے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
بارشوں اور سیلابی ریلوں سے پورا بلوچستان تباہی سے دوچار ہے، میرکبیرمحمدشہی

ٹیگز:
میرکبیرمحمدشہی
