پشین(ڈیلی گرین گوادر) پشین شہر سمیت ضلع بھر میں بجلی کی طویل بریک ڈاون جاری اور سوئی گیس کی سپلائی معطل ہونے سے شہری بلبلا اٹھے۔پشین کے تمام علاقہ بجلی سمیت انٹرنیٹ اور موبائل سروس سے محروم ہیں انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک 11 دن جبکہ بجلی 7 دن سے مسلسل غائب ہے مواصلاتی نظام درہم برہم ہونے سے کاروبار زندگی ٹھپ ہوگئی، بجلی کی مسلسل بندش سے علاقہ مکینوں کیلئے پینے کا پانی ناپید ہوگیا ہے، شہر میں بینکیں اور دیگر سرکاری اور نجی دفاتر ویران ہیں، اے ٹی ایم و دیگر ذرائع مفلوج ہوگئے۔
پشین شہر سمیت ضلع بھر میں بجلی کی طویل بریک ڈاون جاری،سوئی گیس کی سپلائی معطل ہونے سے شہری بلبلا اٹھے

ٹیگز:
پشین
