کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے نواحی علا قے ہنہ اوڑک میں سیلاب سے متاثرہ سڑک جزوی طور رپر بحال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو ضلعی انتظامیہ نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اشتراک سے کوئٹہ کے نواحی علا قے ہنہ سے اوڑک میں سیلاب سے متاثرہ سڑک کو جزوی طور رپر بحال کر دیا جس کے بعد سڑک کو ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے کھول دیا گیا۔ واضح رہے کہ ہنہ اوڑک میں سڑک سیلا ب ریلے کے باعث بہہ گئی تھی۔
ہنہ اوڑک میں سیلاب سے متاثرہ سڑک جزوی طور رپر بحال

ٹیگز:
ہنہ اوڑک
