کوئٹہ:خانوزئی بازار، تحصیل پشین میں اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 45.200 کلو افیون برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شخص کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔
پشین ، گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

