کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر) کوئٹہ میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے بنکوں کی اے ٹی ایم بھی غیرفعال ہوگئیں،یہی نہیں بنکوں میں چیک کے زریعے رقوم کے حصول میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں جس سے صارفین کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔کوئٹہ میں حالیہ بارشوں کے بعد انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام شدید متاثر ہونے سے بیشتر بنکوں کی اے ٹی ایم غیرفعال ہوگئی ہیں،اس کے علاوہ صارفین کو بنکوں میں چیک کے زریعے رقوم کے حصول میں بھی شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے،بنکوں کی انتظامیہ کے مطابق اے ٹی ایم اور ٹرانزیکشن سسٹم نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے کام نہیں کررہاجس کی وجہ سے بنکنگ کے امور کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے موبائل فون پر بنکوں کی ایپلیکشنز بھی کام نہیں کررہیں تاہم مواصلاتی نظام مکمل بحال ہونے پر اے ٹی ایم اور ٹرانزیکشن سے متعلق شکایات دور ہوجائیں گی۔
کوئٹہ میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے بینکوں کی اے ٹی ایم بھی غیرفعال

ٹیگز:
اے ٹی ایم
