کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ملازمین اتحاد کے زیر اہتمام گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی کے مطالبات کے حل کیلئے تا دم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ سے اتوار کے روز عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اتحاد کے وائس چیئر مین قاسم خان نے کی۔اس موقع پر مرکزی رہنماء عابد بٹ،حاجی عبدالعزیز شاہوانی،دین محمد محمد حسنی،حسن بلو چ،عبدالستار خان،فضل محمد یوسفزئی،ملک وحید کاسی،ظفر خان رند،بابو لاشاری،عجب خان،قادر بخش رئیسانی،طارق خان یوسفزئی اور ملازمین اتحاد کے رہنماؤں سمیت درجنوں اساتذہ اور ملازمین و مزدوروں نے شرکت کی۔ احتجاجی جلوس تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ سے شروع ہوا اور منان چوک جناح روڈ سورج گنج بازار چوک ٹیکسی اسٹینڈ لیاقت پارک سے کچہری چوک سے ہوتا ہوا واپس کوئٹہ پریس کلب پہنچا جہاں اساتذہ ملازمین و مزدوروں نے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی کے مطالبات کے حل کیلئے شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے اساتذہ کے مطالبات حل کرنے اور اپ گریڈیشن کی حمایت میں نعرے لگائے اس موقع پر قاسم خان عابد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ملازمین اتحاد اساتزہ کے جائز مطالبات سے دستبردار نہیں ہوگی آج تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ رہنماؤں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں بلوچستان حکومت اور اسکے محکمے اساتذہ کے جائز مطالبات تسلیم کرکے اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کرے جی ٹی اے بی آئینی کے مطالبات کی حمایت میں بلوچستان بھر میں احتجاج مظاہروں اور دھرنوں کی کال دینے سے گریز نہیں کریں گے آج ملازمین و اساتذہ اپنے تسلیم شدہ مطالبات اور مراعات کے حصول کیلئے سراپا احتجاج ہیں حکومت خواب غفلت سے جاگے بلوچستان کے لوگوں کو انکا جائز حق دے اور ہٹ دھرمی ترک کرے۔ بلوچستان ملازمین اتحاد کے وائس چیئر مین قاسم خان مرکزی رہنماء عابد بٹ اور عبدالکریم ریکی نے اساتذہ مطالبات کی حمایت میں منعقد ہونے والی احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان ملازمین اتحاد اور سیاسی جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی نے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی کے مطالبات کے حل کیلئے 29 اگست بروز سوموار دن گیارہ بجے احتجاجی جلوس نکال کر ایدھی چوک پر دھرنا دینے کا اعلان کیاوگیا ہے اس پر بھر پور انداز میں عمل کیا جائے گا تمام اسکولوں کے اساتذہ اور آل پاکستا کلرک ایسوسی ایشن بلوچستا ن کی جانب سے تالا بندی کی جائے گی۔رہنماؤں نے تمام ملازمین اساتذہ اور مزدور دوست تنظیموں فیڈریشنوں سے اپیل کی کہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی کے مطالبات کے حل کیلئے سوموار کے روز گیارہ بجے کوئٹہ میٹر پولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر دن گیارہ بجے جمع ہوں جہاں سے عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ اور ایدھی چوک پر پر امن دھر نا دیکر گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی کے مطالبات کے حل کیلئے احتجاج کیا جائے گا۔
بلوچستان ملازمین اتحاد اساتزہ کے جائز مطالبات سے دستبردار نہیں ہوگی، قاسم خان

ٹیگز:
قاسم خان
