کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کا سیلاب کے باعث اندرون ملک سے رابطہ منقطع،صوبے کی تمام بڑی شاہراہیں سیلا ب کے باعث بند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو نیشنل ہائی ویز کوئٹہ تا کراچی، کوئٹہ تا سبی، کوئٹہ تالورالائی، کوئٹہ تا ڈی آئی خان، کوئٹہ تا تفتان، کوئٹہ تا ڈی جی خان شاہراہیں سیلاب کے باعث بند رہیں جبکہ کئی علاقوں میں مسافر شاہراہیں بند ہو نے کے باعث عوام کی بڑی تعداد پھنس گئی ہے جنہیں ریسکیو کر نے کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
بلو چستان کا سیلاب کے باعث اندرون ملک سے رابطہ منقطع،صوبے کی تمام بڑی شاہراہیں سیلا ب کے باعث بند

ٹیگز:
بلوچستان
