کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سیلابی ریلے میں پھنسے 3خاندانوں کو ریسکیو کرلیا گیا ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ کے علاقے پشتون باغ میں 3خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 9افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، رضاکاروں اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی اور 9 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد پشتون باغ میں 3 خاندانوں کے 20 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سیلابی ریلے میں پھنسے 3خاندانوں کو ریسکیو کرلیا گیا

ٹیگز:
کوئٹہ
