قلات(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے آرگنائزر آغا قلندر خان احمدزئی،ڈپٹی آر گنائزر مصدق بلوچ، سابق صدر میر قادر بخش مینگل ،وڈیرہ محمد رحیم مینگل،سعید بلوچ اور دیگر نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے قلات کے سیلاب متاثرین کے لئے ضلعی انتظامیہ کی مدد کرے قلات میں سیلاب متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہے ضلعی انتظامیہ اپنی محدود وسائل سے متاثرین کی امداد نہیں کرسکتی متاثرین کی بحالی کی لئے امدادی سامان ٹینٹ اور سڑکوں کی بحالی کے لئے مشنری کی اشدضرورت ہے اب تک کئی متاثرہ دیہاتوں کی رابطہ سڑکیں مشنری نہ ہونے کی وجہ سے پندرہ سے بیس روز گزرجانے کے باوجود بحال نہیں ہو ئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات پریس کلب قلات میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ
قلات میں حالیہ مون سو ن کی بارشوں نے تباہی مچادی ہے اور سینکڑوں لوگوں کے مکانات اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اب بھی سیلاب متاثرین کو امداد نہیں ملی ہے یا سڑکیں بند ہوجانے سے ضلعی انتظامیہ متاثریں تک نہیں پہنچ سکی ہے انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم ائے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو سیلاب متا ثرین کے لیئے تاحال مدد نہیں کی ہیں اور ضلعی انتظامیہ اپنی مدد آپ کے تحت اپنی محدود وسائل میں رہتے ہوئے متاثرین مدد کی کررہے ہیں جو کہ بالکل ناکافی ہیں انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کو متا ثرین کی بحالی کے لیئے ادویات خیمے خوردنی اشیاء اور سڑکوں کی بحالی کے لیئے مشنری کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض بھی پھیل رہی ہیں ضلعی انتظامیہ وبائی امراض کو پھیلنے سے روکنے کے لیئے بروقت اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ سیلابی ریلوں سے لوگوں کی تیار فصلیں تباہ ہو گئے ہیں اور ان کی زمینیں بھی سیلابی ریلوں کی نذ ہو گئے ہیں ضلعی انتظامیہ منصفانہ سروے کرکے متاثرین کی امداد کرے اور زمینداروں کی نقصانات کا ازالہ کرے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ائے کی جانب سے ضلعی قلات کے متاثرین کے لیئے تا حال کوئی بھی قدم نہیں اٹھا یا گیا اور قلات متاثرین کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہیں
متعلقہ خبریں
کہا تھا ہمیں آزمانا نہیں، بھارت میں گھس کر مارا ہے،عطا تارڑ
May 10, 2025
green gwadar
لکی مروت میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
August 31, 2025
green gwadar
