گوادر(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے معلومات کی بنیاد پر گوادر کے علاقوں پلیری اور پیشوگان میں کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہیں۔پلیری میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 1400 کلوگرام چرس، 105 کلوگرام میتھ آئس، 8 کلوگرام ہیروئن اور 6.5 کلوگرام آفیون برآمد کی گئی۔ دوسری کارروائی میں پیشوگان کے ساحلی راستے پسوگیپ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 476 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی، جس پر خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 134.43 ملین ڈالر بنتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی، پلیری اور پیشوگان میں اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد

ٹیگز:
پاکستان
